ڈپٹی کمشنر چکوال نے پنجاب بھر میں سینٹایزر ماڈل میں ضلع چکوال کو پہلی پوزیشن دلوانے والے طالبعلم مبشر کو نقد انعام دیا

بدھ 16 جون 2021 23:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال بلال ہاشم نے پنجاب بھر میں سینٹایزر ماڈل میں ضلع چکوال کو پہلی پوزیشن دلوانے والے طالب علم مبشر کو ڈپٹی کمشنر آفس میں مدعو کرکے اپنی جیب سے نقد پانچ ہزار کا انعام دیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال چوہدری افتخار احمد نواز ورک کی نگرانی میں محکمہ تعلیم ضلع چکوال کی ذمہ دار ٹیم کی محنت اور بلند حوصلوں کے باعث محکمہ تعلیم کا GHS نمبر ایک تلہ گنگ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کو ٹاپ کرکے پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں