چکوال،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ

جمعرات 16 ستمبر 2021 19:33

چکوال۔16ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :حکومتِ پنجاب کی طرف سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لئے ٹریننگ پروگرام کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی  جو دو روز جاری رہے گی۔ تحصیل کونسل ہال ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے کی۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ میں ضلع بھر سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی جن کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی عمر حیات گوندل اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل طاہر کاظم نے پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کے سلسلہ میں قانونی کارروائی کی تفصیلات بارے تفصیلی تربیتی لیکچر دیئے۔علاوہ ازیں تربیتی عمل کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں ٹریننگ پر مامور افسران نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کی کارکردگی میں مطلوبہ اضافہ  کے لئے ہر ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد حکومتِ پنجاب کا مستحسن اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں