چکوال:چہلم کے موقع پر ضلعی انتظامیہ و پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ، گائیڈ لائن بھی جاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:51

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے متبرک موقع پر ضلعی انتظامیہ و پولیس نے مکمل ویجیلینس کے تحت سیکیورٹی اور لا ئ اینڈ آرڈر کنٹرول کے مربوط انتظامات کا فریم ورک مرتب کیا ہے اور اس پر احسن عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو مفصل گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے جبکہ عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس، ڈی پی او آفس اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے کام کریں گے جو آپس میں ہمہ وقت مربوط رہیں گے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ( اے ڈی سی آر) عمران بشیر نے چہلم کے سلسلہ میں سیکیورٹی و دیگر انتظامی معاملات کے جائزہ کے لئے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس ریسکیو 1122،پولیس، سول ڈیفنس، میونسپل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔

اے ڈی سی آر نے معاون سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر انتظامات کے لئے سونپی گئی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے چہلم کے جلوسوں کیلئے مقررہ روٹس پر سول ڈیفنس کی ٹیکنیکل سویپنگ، میونسپل اداروں کی طرف سے عمدہ صفائی کے انتظامات اور میونسپل سروسز کی فراہمی جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 کو مکمل ہیلتھ کور یقینی بنانے کے لئے بطورِ خاص تاکید کی۔

انہوں نے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کی تفصیل اور افسران و اہلکاران کے ڈیوٹی روسٹرز کے ہمراہ رپورٹس فوری طور پر ارسال کی جائیں اجلاس میں بتایا گیا کہ چہلم کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں