چکوال، عدالت نے تھانہ کلر کہار کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان بری کرنے کا حکم دے دیا

منگل 12 اکتوبر 2021 19:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) عدالت نے تھانہ کلر کہار کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان رئیس ،ظریف وغیرہ پر الزام تھا کہ انہوں نے مظہر حسین ساکن للہ شریف کو بے دردی سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار مظہر حسین کی نعش کلر کہار کے علاقہ سے برآمد ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کی طرف سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان چوہدری جلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں