چکوال،صوبائی وزیر راجہ یاسرسرفراز کے ایک اور بڑے پراجیکٹ پنڈی روڈ سے جہلم روڈ بائی پاس پر کام شروع کر دیا گیا

منگل 12 اکتوبر 2021 21:06

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر راجہ یاسرسرفراز کے ایک اور بڑے پراجیکٹ پنڈی روڈ سے جہلم روڈ بائی پاس پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر راجہ عثمان ہارون نے موقع کا دورہ کیا اور کام کا آغاز کرا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار نجف حمید ،چودھری مظہر پنوال، چیرمین راجہ سکندر خان،SDO ہائی وے عدیل ، چیرمین چودھری ارشد چک ملوک، چکوال شہر کے جنرل سیکرٹری ملک غلام حر،چودھری محسن نوروال،طاہر بٹ،قاضی ثاقب کمال،فضل جعفری بہکڑی، چوہدری محمد علی،چودھری اسلم،ڈاکٹر نور خان،اعجاز پنوال، قاضی عنصر،چودھری اعجاز بھون اور اہلیان علاقہ کی بہت بڑی تعداد میں شرکت۔

راجہ عثمان ہارون نے کہا کہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے جو کہ چکوال میں ٹریفک کے رش کو بہت کم کر دے گا جسکی چکوال شہر کو بہت ضرورت تھی۔اس منصوبہ کے بعد اگلا پراجیکٹ چکوال رنگ روڈ کا ہے جو کہ انشااللہ ہم بہت جلد منظور کرا لیں گے۔ملک غلام حر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ چکوال شہر کو عوام اس منصوبہ کی منظوری پر صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔چودھری مظہر پنوال نے اہلیان علاقہ کی طرف سے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز اور راجہ عثمان ہارون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں