چکوال ،کلرکہار سائنس کالج کے طلباء و طالبات نے پنڈی بورڈ کے امتحانات میں نئی تاریخ لکھ دی، 484بچے اور بچیوں نے A+گریڈ حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 18:37

چکوال ۔15اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) :کلرکہار سائنس کالج کے طلباء و طالبات نے پنڈی بورڈ کے امتحانات میں نئی تاریخ لکھ دی 484بچے اور بچیوں نے A+گریڈ حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، 207طالبعلموں نے 1000سے زائد نمبر حاصل کیے جبکہ 277سے زائد طلبا ء وطالبات نے 880سے زائد نمبر حاصل کیے ، کالج کی اقصہ رسول نے 1098نمبر لے کر مجموعی طور پر پورے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کے ملک غلام عباس اعوان ، محمد فرحان اورحمائل خان نے 1096نمبر لے کر مشترکہ طور پر پری میڈیکل گروپ میں پورے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ، کورونا کی وجہ سے امسال پری میڈیکل میں بیالوجی ، فزکس اور کیمسٹری کے تین پیپرز جبکہ پری انجینئر نگ میں میتھ ، فزکس اور کیمسٹری کے پیپرز لیے گئے تھے اور ان تین پیپرز کے تناسب سے باقی مضامین کے نمبر شامل کیے گئے ، کلرکہار سائنس کالج کی اس کارکردگی میں معروف ماہر تعلیم چیف ایگزیکٹر ملک صداقت حیات اعوان اور پرنسپل طارق محمود کا کردار نمایاں ہے اور کلرکہار سائنس کالج کی 18سالہ تاریخ میں اس سے قبل اتنا شاندار نتیجہ اس سے پہلے نہیں آیا ہے ۔


چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں