ملزمان نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:33

ملزمان نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) ملزمان نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چکوال میں تھانہ صدر کے قصبہ اوڈھروال میں ملزمان نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے تلہ گنگ کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، ،متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا کہ 3ملزمان نے اسلحہ کیزورپرزیادتی کی۔دوسری جانب چکوال کے مختلف علاقوں میں مبینہ زیادتی کے 2 اور واقعات پیش آئے، ذرائع کے مطابق صدر چکوال کے قصبہ بہکڑی میں اسامہ نامی نوجوان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسرے واقعہ میں تلہ گنگ میں شادی شدہ خاتون کو اس کے دیور نے چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments