چکوال، چکوال میں آٹے چینی،اور دوسری اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال عمران بشیر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 19:55

چکوال۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال عمران بشیر نے ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ چکوال میں آٹے چینی،اور دوسری اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں البتہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران بشیر نے مزید بتایا کہ چکوال میں چینی کے 16ہول سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں پر 87.5روپے فی کلو چینی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 6پوائنٹ چکوال ،چار تلہ گنگ اور باقی تین تحصیلوں میں دو دو پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔جبکہ آٹے کے 150سیل پوائنٹ مقرر ہیں جہاں پر 20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں دستیاب ہے۔الحمد اللہ ضلع چکوال میں چینی اور آٹے کی صورتحال کافی مستحکم ہے۔اور اس حوالے سے کوئی ایشو موجود نہیں۔عمران بشیر نے مزید بتایا کہ چکوال میں 6سہولت بازار بھی بنائے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کی ہدایت کے مطابق قیمتوں کو سرکاری ریٹ پر رکھنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں