چکوال، سٹارٹ اپ پورٹل سے جدید خوشحال اور ڈیجیٹل پنجاب کی بنیاد رکھ دی ہے، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

پیر 22 نومبر 2021 17:55

چکوال۔22نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 نومبر2021ء) :پنجاب سٹارٹ اپ پورٹل سے جدید خوشحال اور ڈیجیٹل پنجاب کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ یہ پنجاب کے نوجوانوں کو بین الاقوامی آئی ٹی مارکیٹ تک رسائی دینے کے لئے ایک بڑا قدم ہے یہ بات صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گزشتہ روز دوبئی ایکسپو 2020 میں پنجاب سٹارٹ اپ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دوبئی ایکسپو میں پاکستانی سٹارٹ اپس نے عالمی مسابقت کا سامنا کرتے ہوئے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے ان سٹارٹ اپس کی کمپنیوں کے معیار کو بے حد سراہا ہے اور ان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے اس سیکٹر میں 45 ارب روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرے گی اس مقصد کے لئے پہلے ماہ میں ہی 355 درخواستیں موصول ہوئیں جو نوجوانوں کی اس شعبہ میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں ۔

پنجاب حکومت کے اس شعبہ میں گزشتہ 3 سال کے دوران اُٹھائے گئے اقدامات سے رجحان تقریباََدس گنا بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کے ہمارے نوجوانوں کے پاس آئی ٹی کے شعبہ میں نئے آئیڈیاز کی کمی نہیں اور انہیں سرمایہ کاری درکار ہے جس کے لئے پی بی آئی ٹی کردار ادا کررہا ہے اور اس سلسلے میں 17 اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ کے لئے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور یہاں ترقی یافتہ ممالک کی نسبت سرمایہ کاروں کو نسبتاََ کم مسابقت کا سامنا ہوگا چنانچہ ان کے لئے سرمایہ کاری نہایت منافہ بخش ثابت ہوگی۔

یہ سرمایہ کاری نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کو بھی نئی جہت دی گی اور پاکستانی معیشت کے لئے بھی نئی قوت ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند عشروں میں ہمارے نوجوانوں نے آئی ٹی کے شعبہ میں بہت زیادہ سیکھا ہے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اس سلسلے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسی وجہ سے اس شعبے کا حجم دس گنا بڑھاہے۔ دوبئی ایکسپو2020 میں پنجاب سٹارٹ اپ پورٹل کی افتتاحی تقریب میں منسٹر آف فنانس پنجاب ہاشم جواں بخت ،منسٹر آف انڈسٹریز پنجاب میاں اسلم اقبال اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے تقریب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی نمائندگی کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں