چکوال،ڈاکٹر یاسین اور عالمی ادارہ صحت کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ناصر کا چکوال کا دورہ ،انسدادِ خسرہ و روبیلا کی قومی مہم کا جائزہ

پیر 22 نومبر 2021 17:56

چکوال۔22نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 نومبر2021ء) :انسدادِ خسرہ و روبیلا کی قومی مہم کے تحت ضلع میں بچوں کی ویکسی نیشن مانیٹرنگ کے لئے پراونشل کوآرڈی نیٹر یونیسیف ڈاکٹر یاسین اور عالمی ادارہ صحت کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ناصر نے ضلع چکوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم قدیر کے ہمراہ یونین کونسل کی سطح پر دورہ کر کے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے اور پولیو کے خلاف بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن پر مامور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ویکسی نیشن مانیٹرنگ کے لئے آئے ہوئے مذکورہ افسران نے مختلف ویکسی نیشن پوائنٹس کی انسپکشن کے دوران ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ اسی جذبہ خدمت سے کام کرتے ہوئے بچوں کی سو فیصد حفاظتی ویکسی نیشن کے اہداف مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی کہا کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو خسرہ و روبیلا اور پولیو سے بچانے کے لئے ان کی حفاظتی ویکسی نیشن " کل نہیں آج" کے ترجیحی اصول پر کرائیں تاکہ نونہالان قوم کا محفوظ مستقبل یقینی بنانے کے لئے ان بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں