تین مرلہ سکیم تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میںبیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ کرنیو الے باپ بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج

منگل 23 نومبر 2021 23:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) تین مرلہ سکیم تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میںبیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ کرنیو الے باپ بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

آسیہ بانو نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیوہ خاتون ہے اس کے ملکیتی مکان کیساتھ اسکی ملکیتی دس مرلے حویلی ہے، محمد نعیم ممتاز ولد ملک محمد ممتاز نے اس کا مکان کرایہ پر حاصل کیا اور مکان کے اندر ایک کمرے میں سائلہ کا قیمتی سامان بھی موجود ہے اب ملک ممتاز اور اسکے تین بیٹوں نعیم ممتاز، وسیم ممتاز، عاصم ممتاز کے علاوہ چوہدری نصیر ، عارف ، عمران ہمراہ دیگر دس بارہ افراد سائلہ کے گھر حویلی اور پانچ عدد دکانوں پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرلیا ہے۔

تھانہ سٹی چکوال میں اس بارے میں درخواستیں بھی دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب ملزمان سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ، اس کی داد رسی کی جائے۔ اے ایس آئی زاہد اقبال نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں