چکوال ،نئے سی او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اعوان نے یہاں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:10

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) چکوال کے نئے سی او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اعوان نے یہاں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔جمعرات کے روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم ان کی اولین ترجیح ہے۔کیونکہ تعلیم ہی ہماری نئی نسل کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب پر سی او نے بتایا کہ چکوال کا نجی اور سرکاری سکولوں کا لیٹریسی ریٹ بہتر ہے مگر اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل پرموشن سمیت بتدریج احسن انداز میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے مزید بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایت پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔اور کمر عمر سٹوڈنٹس خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے لیے محکمہ صحت کے تعاون سے انجکشن لگائے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر جاوید اعوان نے مزید بتایا کہ میڈیا ان کی کان اور آنکھیں ہے۔اگر نیک نیتی سے کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کی گئی تو وہ خیر مقدم کریں گے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں