چکوال،اقدام قتل کے ملزمان کو 5،5 سال قید بامشقت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاگیا

منگل 18 جنوری 2022 23:04

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سینئر سول جج کریمنل ماڈل کورٹ اشرف گوندل نے قصبہ مونا کے اقدام قتل کے ملزمان کو 5/5 سال قید بامشقت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈھڈیال کے قصبہ مونا کے ملزمان عصمت صدیق،محمد صدیق اور ظفر اقبال نے بانیت قتل فائر مار کر اظہر حسین کو شدید زخمی کر دیا تھا۔دوران ٹرائل پولیس استغاثہ میں ملزمان عصمت صدیق،محمد صدیق پر جرم ثابت ہو گیا ۔ کریمنل ماڈل کورٹ کے سینئر سول جج اشرف گوندل نے ملزمان کو 5/5 سال قید بامشقت اور مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم کر دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں