چکوال،موٹر وے ایجوکیشن ونگ کے انچارج سید عمران عباس کی موٹر وے کا سفر کرنے والوں کیلئے ہدایت

بدھ 19 جنوری 2022 22:12

چکوال۔19جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔19 جنوری2022ء) :موٹر وے ایجوکیشن ونگ کے انچارج سید عمران عباس نے بدھ کے روز بتایا کہ ان دنوں میں موٹر وے کا سفر کرنے والوںکوچاہیے کہ وہ موٹر وے پر چڑھنے سے پہلے وہ موٹر وے پر موسم کی صورتحال کی چھان بین کرلیں ، دھند اور فوگ کی وجہ سے موٹر وے کن کن علاقوںمیں بند ہے اور خصوصی طور پر دھند، فوگ اور بارش کے موسم میں صرف ایمرجنسی صورتحال میں موٹر وے کا سفر کریں اور ایمر جنسی کی صورت میں موٹر وے کے علاوہ متبادل رستے اختیار کریں۔

وہ لائیو فرام چکوال پریس کلب اسٹوڈیو میں دھند اور موٹر وے کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقع پر پٹرولنگ آفیسر عنبر عروج اور صبا عزیز بھی موجود تھیں۔ سینئر صحافی خواجہ بابرسلیم محمودنے بتایا کہ موبائل ایپ کے حوالے سے ہر ایک کو ٹیکنالوجی پر عبور نہیں زیادہ سیدھے سادے اور عام فہم طریقے سے عوام کی رہنمائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر صحافی خواجہ بابرسلیم محمود نے بتایا کہ اومی کرون نے ضلع چکوال میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں اور ہر تیسرے چوتھا شخص اومی کرون میں مبتلا نظر آتا ہے۔

ذوالفقار میر نے بتایا کہ ویکسی نیٹڈ لوگوںپر بھی اومی کرون حملہ آور ہو رہا ہے لہٰذ اموجودہ صورتحال میںلوگوںکو ماسک کے علاوہ بوسٹر خوراک بھی فوری طورپر لگانی چاہیے۔ نوجوان صحافی راجہ ثاقب عباس نے بتایا کہ انتظامیہ بھی اومی کرون کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے کوئی سختی نہیں کررہی جس کی وجہ سے عوام نے بھی تمام ایس او پیز کو ہوا میںاڑا دیا ہے۔ انسپکٹر عمران عباس نے مزید کہا کہ اگر اومی کرون کے پھیلائو میں مسلسل اضافہ رہا تو پھر یقینی طور پر گاڑیوں میں  اور خصوصی طور پر ٹرانسپورٹ بسوں اور کوچز  میں سواریوںکی تعداد نصب کی جاسکتی ہے ۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments