چکوال ،80 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

جمعہ 21 جنوری 2022 00:09

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) تھانہ سٹی چکوال میں 80 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد ملزم حکیم مسعود حسین جراح کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق ملزم حکیم مسعود حسین جراح کے خلاف 80لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں وسیم حیدر نامی نوجوان نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے جس میں ملزم نے عبوری ضمانت کے رکھی تھی،عبوری ضمانت کی درخواست پر بحث ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال قاضی نوید الرحمان کی عدالت میں ہوئی جس میں مدعی مقدمہ کی جانب سے نقی اعوان ایڈووکیٹ اور معراج مرزا ایڈووکیٹ نے بھرپور دلائل پیش کئے جن سے اتفاق کرتے ہوئے معزز عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی،حکیم مسعود حسین جراح کو متعلقہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں