چکوال،بھون کے منشیات فروش کوقید سخت کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:01

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) بھون کے منشیات فروش کوقید سخت کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔کریمنل ماڈل کورٹ کی جج میڈم شازیہ ظفر راجہ نے ملزم جابر عباس کا جرم ثابت ہونے پر 4 سال 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تھانہ کلر کہار کے علاقہ بھون کے رہائشی جابر عباس کو پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر 12 سو گرام چرس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جس کا چالان پولیس نے مکمل کر کے کریمنل ماڈل کورٹ میں جمع کروایا تو ملزم کا ٹرائل شروع ہو گیا دوران ٹرائل پولیس استغاثہ میں ملزم پر لگایا گیا الزام ثابت ہو گیا کریمنل ماڈل کورٹ کی میڈم جج شازیہ ظفر راجہ نے ملزم کو 4 سال 6 ماہ قید بامشقت اور 20 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں