چکوال،تھانہ سٹی کے علاقے سے اسلحے کی نوک پر شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:01

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) تھانہ سٹی کے علاقے محلہ ڈھوک گجر سے اسلحے کی نوک پر شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈھوک فیروز کے رہائشی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے سالی کے گھر کھانا کھانے دعوت پر گئے تھے، واپسی پر موٹرسائیکل سوار مسلح دو افراد نے میری بیوی کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر لیا۔ سٹی پولیس نے خاوند کے مدعیت میں اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں