ڈی پی او چکوال نے ڈوہمن اور تھانہ نیلہ کے ایس ایچ او ز کو لائن حاضر کردیا ،متعدد دیگر ایس ایچ او ز کے تبادلے

اتوار 23 جنوری 2022 00:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے ڈوہمن اور تھانہ نیلہ کے ایس ایچ او ز کو لائن حاضر کردیا جبکہ متعدد دیگر ایس ایچ او ز کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ضلع چکوال کے مختلف تھانہ جات کے SHOs کے تبادلہ جات عمل میں لائے۔

(جاری ہے)

مرزا وقاص منظور SHO تھانہ سٹی چکوال سے SHO تھانہ ڈوہمن،سید عاطف رضا SHO تھانہ چوآسیدن سے SHO تھانہ سٹی چکوال،ضمیر حسین سب انسپکٹر انچارج CIA چکوال کو بطور SHO تھانہ چوآسیدن شاہ،انسپکٹر عبدالقیوم خان SHO تھانہ ٹمن سے SHO تھانہ نیلہ،انسپکٹر طارق محمود انچارج NIU سے بطور SHO تھانہ ٹمن،جبکہ انسپکٹر گلزار حسین SHO ڈوہمن اور عصمت محمود SHO تھانہ نیلہ کو پولیس لائینز رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کردیے گئے

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں