چکوال، اسٹام فروشی کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے اسٹام فروش کا لائسنس منسوخ

جمعرات 19 مئی 2022 20:35

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء)ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں اسٹام فروشی کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے اسٹام فروش کا لائسنس منسوخ کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) بلال ہاشم کو عوام کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ ضلع کونسل چکوال کی ایک دکان میں اسٹام فروشی کی آڑ میں لوگوں سے زائد پیسے وصول کیے جارہے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل بھی کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے لائسنس منسوخ کرتے ہوئے اپنے حکم میں لکھا کہ عمران قیصر عباس ولد چوہدری خضر حیات اوور چارجنگ کے علاوہ عام لوگوں اور درخواست گزاروں کو اسٹام فروشی کی آڑ میںانکو ورغلانے میں ملوث ہے۔ متعدد لوگوںنے زبانی طور پر مذکورہ اسٹام فروش کے رویے کی شکایت کی اور متعدد اسٹام فروشی میں کی جانے والے بے قاعدگیوں کے بارے میں بتایا اور اس حوالے سے مذکورہ اسٹام فروش قواعدو ضوابط پر پورا نہیں اترتا۔

لہٰذا مذکورہ عمران قیصر عباس کے اسٹام فروشی کا لائسنس منسوخ کیا جاتا ہے اور اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر چکوال کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیاگیا ہے۔ واضع رہے کہ اسی اسٹام فروش کا لائسنس 2018میں بھی اسی قسم کی شکایات پر منسوخ کیاگیا تھا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں