چکوال،ڈھڈیال پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

جمعرات 26 مئی 2022 23:54

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) ڈھڈیال پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔ اے ایس آئی فیصل ربانی نے بتایا کہ وہ امن وامان قائم کرنے کیلئے پولیس کی نفری کے ہمراہ کوٹ اقبال چوک موجود تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کے پانچ چھ گاڑیاں سرال چوک پر سڑک کے درمیان کھڑی ہیں اور گاڑیوں میں موجود افراد چوک میں کھڑے ہیں اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی کررہے ہیں اور جلوس کی شکل اختیار کررکھی ہے جن میں سے چار اشخاص نے اپنے ہاتھوں میں پستول اٹھائے ہوئے ہیں اور لہرا رہے ہیں۔

موقع پر پہنچ کر انہیں سڑک کھولنے کی متعدد بار ہدایت کی مگر وہ باز نہ آئے جن کو بعد ازاں پولیس نفری کے ہمراہ گرفتار کیاگیا۔ ان میں ملک یاسر اعوان ولد ملک شیر خان ساکن دندہ، پیر وقار حسین ولد پیر اعجاز حسین ساکن کرولی، نصر اللہ خان ولد محمد دوریز ساکن میانی، نعمان سکندر ولد غلام سکندر ساکن منارہ، محمد وسیم ولد ملک محمد خان لاوہ، محمد عرفان ولد غلام کبریا ساکن نور پور سیتھی، دوست محمد ولد سرفراز خان ساکن لاوہ، آصف سعید ولد ملازم حسین ساکن ضلع راولپنڈی، آصف یعقوب ولد محمد یعقوب ساکن نور پور سیتھی، بلال اشرف ولد محمد اشرف، کرنل سلطان سرخرو اعوان ولد ملک نور خان، شیخ حسنین ولد میاں محمد،یاسین اختر ولد محمد ابراہیم، ملک انعام الحق ولد عمر حیات ساکن تحصیل تلہ گنگ، ظہیر نور ولد نور محمد ساکن لاوہ،ملک عدالت خان ولد محمد ایوب ساکن لیٹی، محمد اسلم ولد ملک احمد ساکن تحصیل ضلع بکھر، ممتاز حسین ولد محمد ریاض حسین اسلام آباد، نور خان ولد شیر زمان ساکن ضلع اٹک، امیر افضل ولد آزاد خان ساکن ضلع اٹک، ملک صداقت علی خان ولد ملک سرتاج ساکن دندہ شامل تھے جبکہ نور خان ولد شیر زمان ساکن ضلع اٹک کے ہاتھ میں پستول او ر میگزین تھے جبکہ امیر افضل ولد آزاد خان بھی مسلح پستول اور گولیاں،ممتاز حسین ولد محمد ریاض ساکن اسلام آباد بھی مسلح پستول اور محمد اسلم ولد احمد خان ساکن ضلع بکھر بھی مسلح پستول اور گولیاں تھے اور مذکورہ افراد کے پاس اسلحے کا کوئی لائسنس نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کوجوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں