چکوال، غیر قانونی طور پر گیس ری رفلنگ کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 28 مئی 2022 21:18

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) جنگا موڑ پر دکان پر غیر قانونی طور پر گیس ری رفلنگ کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کے اے ایس آئی غضنفر علی اعوان نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ گشت و پڑتال جنگا موڑ موجود تھا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ القائم گیس ایجنسی جہلم روڈ چوآچوک پر ایک شخص دکان میں غیر قانونی اور بدوں اجازت سلنڈروں میں گیس فلنگ کر رہا ہے اگر چھاپہ مارا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے جس پر فوراً القائم گیس ایجنسی جہلم روڈ پر پہنچے تو ایک شخص جس کا نام نجف عمران ولد تصور حسین ساکن چکرال تحصیل و ضلع چکوال معلوم ہوا وہ بذریعہ مشین بڑے سلنڈر سے چھوٹے غیر معیاری سلنڈر میں بھرائی کرتا ہوا موقع پر پایا گیا۔

دکان میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات بھی نہ تھے۔ اے ایس آئی ارشد عباس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں