اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف علاقوں میں سستا آٹا پوائنٹس کا دورہ

اتوار 5 جون 2022 00:05

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2022ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشہ جاوید اعوان نے کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں قائم حکومت پنجاب کی جانب سے سستا آٹا فراہم کرنے والے پوائنٹس کا دورہ کیا اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے دس کلو آٹے کا توڑا 490 روپے میں کرنے کے لئے تحصیل بھر کے مختلف پوائنٹس پر گاڑیوں کے ذریعے فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی زیادہ قیمت پر آٹا فروخت کیا جائے گا ایسے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں