سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کلرسیداں تنویرشہزاد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال میں پودے لگائے

بدھ 22 مارچ 2023 17:43

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) کلرسیداں سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر تنویر شہزاد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کا وجود کسی بھی ملک کے ماحول،معیشت،ترقی اور شہریوں کو مختلف جہتوں سے توانائی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحولیات آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں جبکہ درختوں پر لگے پھل تجارت اور ان سے حاصل ہونے والی لکڑی،کاغذ،لیٹکس اور طب کیلئے اہم اشیاء کسی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے صحت مند ماحول اور مستحکم معیشت کیلئے اس کے 25فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کے عملے کی جانب سے طلبہ میں انفرادی طور پر پودے لگانے اور اس کی دیکھ بھال کا تصور پختہ کیا گیا ،اس دوران سکول کے احاطہ میں مختلف اقسام کے 350پودے لگائے گئے ہیں۔\378

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں