چکوال سرچ آپریشن کے دوران 24مقدمات میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا

جمعہ 24 فروری 2017 19:29

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کے دوران جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو بڑے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 24مقدمات میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ڈی پی او منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر پولیس ، دیگر خفیہ ایجنسیوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی ۔

سٹی پولیس چکوال کے ایس ایچ او فیصل منظور نے ڈھوک فیروز میں بغیر اندراج تھانہ مکان کرائے پر دینے والے مالک مکان اکرم ولد نواب جس میں اپنا مکان جمعہ گل ولد شاہی خان کو بغیر اندراج تھانہ مکان کرائے پر دے رکھا تھا کہ خلاف مقدمہ درج کرایا ایک اور کارروائی میں زمرد ٹائون میں مالک مکان وقاص ولد مقبول جس نے اپنا مکان شاہد ولد خالد ساکن فیصل آباد کو بغیر اندراج تھانہ کرائے پر دے رکھا تھا کہ خلاف مقدمہ درج کرایا ۔

(جاری ہے)

پیر صحابہ ٹائون میں عاصم ولد غلام مصطفیٰ جس نے اپنا مکان یاسمین دختر خضر حیات کو بغیرت اندراج تھانہ مکان پر دیا تھا کہ خلاف مقدمہ درج کرایا ، ادھر کلرکہار پولیس کے سب انسپکٹر غلام عباس نے سروس ائیر میں چیکنگ کے دوران راحت بیکرز کے مالکان ارشد اور طارق جنہوں نے آزاد کشمیر کے لڑکوں کو بغیر اندراج تھانہ اراضی سروس کیلئے کمرہ کرائے پر دے رکھا تھا کے خلاف مقدمہ درج کرایا ، قصبہ خیر پور میں خٹک پٹرول پمپ کے منیجر ابراہیم ولد فیض ساکن مظفر گڑھ نے گن مین اسلم ولد سرد علی پٹھان کو بغیر اندراج تھانہ گن مین رکھا ہوا تھا ادھر علی بابا پاک میں چیکنگ کے دوران مالک دلشاد حسین نے گن مین ملازمین توقیر ولد عزیز ساکن آزاد کشمیر ، پرویز ساکن لاہور اور امجد ولد سلیم ساکن لاہور کو بغیر اندراج تھانہ پارک میں ملازم رکھا ہوا تھا ، قبضہ خیر پور میں دوران جانچ پڑتال شیل پٹرول پمپ کے منیجر عبداللہ ولد جہان خان ساکن فتح جنگ کے پمپ پر کوئی گن مین موجود نہ تھا اور سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل نہ تھے مقدمہ درج کرایا ، نیلہ پولیس کے سب انسپکٹر آصف خان نے قصبہ ہراج میں مکان یعقوب خان کی عقبی دیوار پر یاسر ریاست ٹینٹ سروس کی وال چاکنگ کرنے پر عمران اور یاسر کیخلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ سب انسپکٹر علی اکبر نے قبضہ سوہیر میں اسلم چیمہ جس نے اپنی اراضی عبدالرحمن ولد حضرت عمر کو بغیر اندراج تھانہ کرائے پر دے رکھی تھی کہ خلاف مقدمہ درج کرایا ادھر چوآسیدنشاہ پولیس کے اے ایس آئی محمد آصف نے دوران چیکنگ مالک مکان شیر محمد ولد سوندھا خان جس نے اپنا مکان نادر خان ولد لالو خان ساکن افغانستان کو بغیر اندراج تھانہ کرائے پر دے رکھا تھا کہ خلاف مقدمہ درج کر ایا ایک اور کارروائی میں وسیم ولد صفدر جس نے اپنا مکان دوریز ولد عبدالقدیر کو بغیر اندراج تھانہ مکان کرائے پر دیا کہ خلاف مقدمہ درج کرایا چوآسیدنشاہ نے ایک اور کارروائی میں مالک دکان نعمت اللہ جس نے اپنی دکان عبدالکریم ولد بخت نور ساکن افغانستان کو بغیر اندراج تھانہ کرائے پر دے رکھی تھی کہ خلاف مقدمہ درج کرایا ادھر چوآسیدنشاہ نے غیر قانونی افغانی کو دھڑ لیا احمد خان ولد افسر خان سے پاکستان میں رہنے کا ثبوت یااجازت نہ طلب کیا گیا تو وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا اس کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے جوڈیشل حوالات بھجوا دیا گیا ۔

ادھر ڈوہمن پولیس نے قصبہ ڈھوک قادا میں مسجد حیات النبی کے مینار دو لاوڈ اسپیکر نصب کرنے پر مسجد کے منتظم شفیع ولد فتح محمد کیخلاف مقدمہ درج کرایا ادھر تھانہ سٹی تلہ گنگ ، تھانہ صدر تلہ گنگ ، تھانہ ٹمن اور لاوہ میں بھی قومی ایکشن پلان کے تحت نو مقدمات درج کر کے تین غیر قانونی افغانیوں شید رحمن ولد حکمت خان ساکن افغانستان ، غلام جان ولد آغا خان اور عجب خان ولد رحمن خان کو گرفتار کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھجوا دیا گیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں