ایم پی اے ملک ظہور انور کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والے کا تاتنا بندھ گیا

جمعہ 24 فروری 2017 21:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ایم پی اے ملک ظہور انور کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والے کا تاتنا بندھ گیا ۔ سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر ، عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے سابق چیئرمین پیمرا مشتاق ملک سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال بھی تعزیت کیلئے آنے والے کیلئے موجود تھے ‘ایم پی اے ظہور انور کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور دعا26فروری کو کوٹ قاضی میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ملک شہر یار اعوان اور مشتاق ملک نے تمام دوست احباب اور رشتہ داروں سے استدعا کی ہے کہ اس قرآن خوانی کی اس محفل میں شریک ہوں قرآن خوانی ساڑھے گیارہ بجے ہو گی ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں