پاک بھارت دوستانہ تعلقات سے ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہو گا ‘چیئرمین صدیق الفاروق

جمعہ 24 فروری 2017 21:38

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پاک بھارت دوستانہ تعلقات سے ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے اور اس خطے میں امن خوشحالی اورترقی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے جمعہ کے روز یہاں ہندئویاتریوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے میں خطاب کرتے ہوئے کیا بھارت سے 180مرد اور خواتین یاتری اپنا مقدس تہوار شیوراتری منانے کیلئے کٹاس راج پہنچے ہیں ہندئو یاتریوں نے کٹاس کی مقدس جھیل میں اشنان کیا اور اپنے گناہ دھلوائے اس موقع پر یاتریوں کے گروپ لیڈر شری پرتاب بجاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندئوستان کے ڈیڑھ ارب عوام کی طرف سے امن ، پیار اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے ہیں اور یہاں پر ہمارا جس انداز میں استقبال کیا گیا ہے ہم حکومت پاکستان اور مقامی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں اس موقع پر سیکرٹری متروکہ املاک عبدالقدیر خان ، ایڈیشنل سیکرٹری خالد علی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ، اے ڈی سی آر تنویر الرحمٰن ، اے سی چوآسیدنشاہ عاشر اقبال اور ڈی پی او منیر مسعود مارتھ بھی موجود تھے اس موقع پر ہندئو یاتریوں کو تحفے اور تحائف بھی پیش کیے گئے ہندئو یاتری تین روز قیام کے بعد ہفتے کی شام کو یہاں سے واپس لاہور روانہ ہونگے اور لاہور سے بعدازاں واپس بھارت جائینگے ۔

(جاری ہے)

ہندئویاتریوں کی آمد پر ڈی پی او منیر مسعود مارتھ نے سخت اور فول پروف انتظامات کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں