ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 25 فروری 2017 16:57

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے ڈائلائسز سنٹر میں اتوار کے روز بھی ایک شفٹ چلائی جائے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر عمل درآمد ہو سکے اور عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم ہوں۔

وہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گفتگو کررہے تھے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر امجد ہاشمی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر قیصر سعید، اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب اور ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے علاوہ ہیلتھ کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے وارڈز میں خواتین اور جنرل وارڈ کو علیحدہ علیحدہ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنی ماہانہ کارکردگی آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی بھی جانچ پڑتال کی جائے اور ان میں بہتری لاتے ہونے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو طبی سہولتیں دور دراز علاقوں میں بھی ان کی دہلیز پر حاصل ہو سکیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں