ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کا اسسٹنٹ کمشنر چکوال آفس کا اچانک معائنہ

ہفتہ 25 فروری 2017 22:15

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر چکوال آفس کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب ،تحصیلدار چکوال کے علاوہ دیگر متعلقہ ریونیو افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی چکوال نے شعبہ ڈومیسائل، رجسٹری برانچ، مال خانہ اور دیگر شعبہ جات کو چیک کیا۔ انہوں نے مال خانے کو شفٹ کرنے اور ڈومیسائل برانچ کو جدید طریقہ کے مطابق ڈھالنے کی ہدایت کی، تاکہ عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تعام شعبہ جات کی مانیٹرنگ کریں اور ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں