ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی چکوال نے ایک کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 450روپے کے چیک مختلف اداروں، جہیز فنڈز اور تحصیل ہسپتالوں کیلئے جاری کر دیئے

بدھ 1 مارچ 2017 17:40

ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی چکوال نے ایک کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 450روپے کے چیک مختلف اداروں، جہیز فنڈز اور تحصیل ہسپتالوں کیلئے جاری کر دیئے
چکوال ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ضلع زکوٰة وعشر کمیٹی چکوال نے ایک کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 450روپے کے چیک مختلف اداروں، جہیز فنڈز اور تحصیل ہسپتالوں کیلئے جاری کر دیئے۔ چیئرمین زکوٰة وعشر کمیٹی سلطان رضا جامی نے پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چکوال عبید الرحمٰن کو 35لاکھ 83ہزار روپے کا چیک ، پرنسپل وی ٹی آئی جھامرہ کو9لاکھ93ہزار روپے جبکہ پرنسپل وی ٹی آئی کو29لاکھ70ہزار روپے کا چیک حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کو 6لاکھ36ہزار روپے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ 2 لاکھ 55ہزار 700روپے کا چیک دیا گیا۔ چیئرمین سلطان رضا جامی نے دینی اداروں کی مد میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ چکوال کو ایک لاکھ62ہزار روپے، جامعہ اہلسنت غوثیہ ٹہی تلہ گنگ 2لاکھ61ہزار، جامعہ ضیاء القرآن سہگل آباد2 لاکھ 16ہزار، جامعہ خاتون جنت سہگل آباد 2 لاکھ 40 ہزار700، جہیز فنڈز کی مد میں19والدین کو3لاکھ80ہزار روپے جبکہ297مستحق طلباء کو تعلیمی وظائف کی مد میں17لاکھ42ہزار کے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ چیئرمین سلطان رضا جامی نے بتایا کہ دیگر مستحقین کو گزارہ الائونس کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے ان کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں