کلرکہار،ٹر وے انٹرچینج پر مسافر وین الٹنے سے دو بھا ئی جا ں بحق

جمعہ 24 مارچ 2017 13:18

کلرکہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) کلرکہار میں موٹر وے انٹرچینج پر مسافر وین الٹنے کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کلرکہار سے اسلام آباد جانے والی وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث کلرکہار موٹر وے انٹرچینج پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے ، دو خواتین اور ڈرائیور سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ مسافر وین کے ڈرائیور کو ناساز حالت میں جی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں