ڈی سی چکوال الیون اور ڈی سی اسلام آباد الیون کے مابین کرکٹ میچ کاانعقاد

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:11

ڈی سی چکوال الیون اور ڈی سی اسلام آباد الیون کے مابین  کرکٹ میچ کاانعقاد
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) ایس ایس ڈی او کے زیرِ اہتمام ایک دوستانہ فلڈ لائٹ کرکٹ میچ ڈی سی چکوال الیون اور ڈی سی اسلام آباد الیون کے مابین شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا جو دس ، دس اوورز پر مشتمل تھا ۔ ڈی سی چکوال الیون کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم جبکہ ڈی سی اسلام آباد الیون کی قیادت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کی ۔

یاد رہے کہ یہ دوستانہ میچ خسرہ و روبیلا ، ڈینگی اور پولیو کے خاتمہ کی قومی مہم اور کورونا ویکسی نیشن کے سلسلہ میں عوامی آگاہی عام کرنے اور بیماریوں سے پاک ماحول کی ترویج کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بنیادی مقصد کے تحت کھیلا گیا ۔ ڈی سی چکوال الیون نے  ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم اور جہان خان نے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی چکوال الیون نے مقررہ دس اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 169 بنائے اور اس طرح ڈی سی اسلام آباد الیون کو میچ  جیتنے کے لئے 170 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ ڈی سی چکوال الیون کی طرف سے اے ڈی سی جی اشعر اقبال اور اے ڈی سی آر عمران بشیر وڑائچ نے بھی میچ میں حصہ لیا ۔ علاوہ ازیں اے سی ہیڈکوارٹرز مجاہد عباس ،  اے سی تلہ گنگ اعتزاز اسلم ، سپورٹس آفیسر عامر اوصاف ، سول ڈیفنس آفیسر عقیل عالم خٹک اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی سی اسلام آباد الیون نے دس اوورز میں ڈی سی چکوال الیون کے سکور 169 رنز کے جواب میں 112 رنز بنائے اور  اس طرح ڈی سی چکوال الیون نے یہ میچ 57 رنز سے جیت لیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شہر یار آفریدی مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی طرف سے اچھا کھیل پیش کرنے کو سراہا اور کہا کہ صحت مندانہ رجحان کو ترویج دینے کے لئے کھیلوں کے مقابلے تواتر کے ساتھ منعقد کئے جانے چاہئیں ۔ مہمان خصوصی نے ڈی سی چکوال الیون   کے لئے ونر ٹرافی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم اور ڈی سی اسلام آباد الیون کے لئے رنر اپ ٹرافی ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کو دی جںکہ میں آف دی میچ ایوارڈ ڈی سی چکوال الیون کے کھلاڑی نعمان کو دیا گیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں