پشتونخوا میپ نے پشتون غیور ملت کی قومی نجات اور حقوق و اختیارات سمیت قومی مفادات کے دفاع کیلئے ہر وقت قربانیاں دی ہے،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پی بی23سے پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ نے اپنے عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے پشتون غیور ملت کی قومی نجات اور حقوق و اختیارات سمیت قومی مفادات کے دفاع کیلئے ہر وقت قربانیاں دی ہے اور برحق سیاسی موقف و طویل جد وجہد کے ذریعے پشتونخوا وطن کے عوام کی قومی سیاسی شعور کو بیدار کرکے قومی سیاسی جمہوری اور ترقی پسند سوچ و فکر کو پروان چڑھایا ہے۔

غیور عوام 25جولائی کو پشتونخوامیپ کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پارٹی کے انتخابی نشان ’’ درخت ‘ ‘ پر اپنا مہر ثبت کریں اور اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن شار سوئم علاقائی یونٹ کے اجلاس ، عبدالپکار صالح زئی کی قیادت میں 40افراد کی پارٹی شمولیت کے اجتماع ، عبدالباری ملیزئی اور اللہ محمد اردوزئی ،حاجی نجیب اللہ اردوزئی کی قیادت میں63افراد کی رحمن کہول روڈ خیر آباد میں شمولیت کے اجتماع ، سنزلہ کاریز ، ندا کاریز میں اولسی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس سے پارٹی کے رہنمائوں عبدالعلیم پہلوان ،حاجی جمال، حاجی وزیر نانو، حاجی ترہ کئی ،حاجی اخلاص ، حاجی عبدالولی ، عبدالجبار ، میروائس خان ،رحمت اللہ اور حاجی عبدالرحیم نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بروقت خوش آئند فیصلے کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مزید عوام کو پشتونخوامیپ کے صفوں میں متحد کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور پشتون قومی تحریک کو مزید تقویت بخشے گے ۔

مقررین نے کہا کہ خان شہید عبد الصمد خان اچکزئی نے پشتون قومی تحریک کی تاریخ اور تجربے کی بنیاد پر پشتونخوا وطن کے عوام کی قومی نجات اور قومی حاکمیت و سیاسی اقتدار کی قیام کیلئے قومی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھ کر قومی جمہوری اہداف کے حصول کی حقیقی سیاسی راہ کا تعین کیا جس پر گامزن ہوکر پشتون غیور ملت کی قومی برابری، ملی وحدت ، تشخص اور سیاسی ،معاشی ،ثقافتی ،حقوق و اختیارات کو حاصل کیا جاسکتا ہے اور پشتونخوا وطن کے باشعور ، ترقی پسند اور جمہوری عوام نے قومی سیاسی پارٹی کی اہمیت و افادیت اور ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کو اپنی نجات دہندہ سمجھ کر اس پر قومی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لہذاء ایسی صورتحال میں پارٹی کارکنوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی علمی سیاسی اور تنظیمی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرکے عوام کو پارٹی صفوں اور تنظیمی اداروں میں منظم کرنے کیلئے شب وروز محنت کریںاور 25جولائی کو پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں