سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک افغان بارڈر سیل کردیا گیا

پاک افغان بارڈرپر صرف مریضوں اور پاسپورٹ ویزہ رکھنے والے پیدل افراد کو سرحد پار آنے جانے کی اجازت چمن بارڈر پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت ‘سکیورٹی فورسز نے گشت میں بھی مزید اضافہ کردیا

پیر 23 جولائی 2018 13:17

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک افغان بارڈر سیل کردیا گیا
طورخم/چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک افغان بارڈر سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آج سے پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں اور آمدورفت بھی بند ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈرپر صرف مریضوں اور پاسپورٹ ویزہ رکھنے والے پیدل افراد کو سرحد پار آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے،جب کہ چمن بارڈر پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری گشت میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چمن شہر سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے جو31 جولائی تک بند رہیگی۔سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کو اس لئے بند کردیا گیا ہے کہ آنے والے الیکشن کے دوران عوام آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں اور کسی دہشت گردی کے واقعہ سے بچاجاسکے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں