چمن شہرمیں منشیات کے اڈوں کو ختم کیاجائے، ڈاکٹر رفیع اللہ

منگل 4 دسمبر 2018 23:20

چمن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) چمن شہرمیں منشیات کے اڈوں کو یکسر ختم کیاجائے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ ،جنرل سیکرٹری ولی خان اچکزئی ،تحصیل صد رحمید خان یونٹس چیئرمین عبدالغنی نورزئی یوتھ ونگ کے مرکزی سوشل میڈیا اطلاعات برات جان ،پریس سیکرٹری عبدالواسع ،یوتھ ونگ کے سابق صوبائی نائب صدر عبدالہادی صابر نے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ چمن شہربھرمیں منشیات کے عادی افراد کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، اس کیلئے انتظامیہ کو عملی اقدامات اٹھانا پڑیں گے، چمن شہر میں منشیات کے اڈوں کو مسمار کرنے کے بعد اڈے دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ دوردراز دیہاتوں اور ویران جگہوں پر موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں اور دیگرطریقوں سے منشیات فروش سرگرم عمل ہیں اور نشے کے عادی افراد اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے ان سے منشیات خریدرہے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپر ایکشن لیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں