رکن سازی کا سلسلہ جاری اور تنظیم نو کے عمل میں احباب ہر سطح پر سرگرم عمل ہیں‘مولانا محمد صدیق مدنی
امت مسلمہ میں بھی علماء کرام ہر دور میں ان تمام شعبوں میں قیادت و راہنمائی کے فرائض سرانجام دیتے آرہے ہیں
اتوار 9 دسمبر 2018 12:40
(جاری ہے)
حکومت، خلافت، تحریک آزادی، اصلاحِ معاشرہ اور کفر و ظلم سے سوسائٹی کو نجات دلانا انبیاء کرامؑ کے فرائض میں شامل تھا۔ چنانچہ امت مسلمہ میں بھی علماء کرام ہر دور میں ان تمام شعبوں میں قیادت و راہنمائی کے فرائض سرانجام دیتے آرہے ہیں۔
مولانا محمدصدیق مدنی نے کہا کہ ہمارے ہاں برصغیر میں، جنوبی ایشیا میں اور خطہ ہند میں مسلم اقتدار کے ہر دور میں علماء کرام کا عمل دخل ان تمام دائروں میں مصلح اور راہنما کے طور پر موجود رہا ہے اور خاص طور پر حضرت مجدد الف ثانیؒ کے دور سے تو یہ محنت کسی تعطل اور وقفہ کے بغیر جاری ہے۔ حضرت مجدد الف ثانیؒ نے اپنے طرز و اسلوب پر حکومت کی راہنمائی، نظام کی اصلاح، شریعت کے نفاذ اور کفر و ظلم کے قوانین کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کی۔ ان کا اسلوب مزاحمت اور محاذ آرائی کا نہیں بلکہ ساتھ رہ کر اصلاح احوال کی محنت کرتے رہنے کا تھا جس میں انہیں شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے محاذ آرائی نہیں کی لیکن سوسائٹی کے تمام اجتماعی دائروں میں راہنمائی اور اصلاح کی مسلسل اور کامیاب محنت کی۔ جبکہ ان کے بعد حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے اس وقت کے حالات کے تحت محاذ آرائی اور مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جس میں حضرت شاہ صاحبؒ اور ان کے خاندانی کی علمی و فکری جدوجہد کے ساتھ ساتھ پانی پت کی تاریخی جنگ میں احمد شاہ ابدالیؒ کی پشت پناہی اور کفر و ظلم کے سدباب کے لیے عسکری مہموں کی سرپرستی اس خاندان کا امتیاز رہی ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے معاشی اور انتظامی تسلط کے بعد اس کے خلاف جہاد کا فتوٰی اسی خاندان کے سربراہ شاہ عبد العزیز دہلویؒ نے دیا تھا اور شہدائے بالاکوٹ کی حکومت و جنگ دونوں کی سیادت و قیادت میں علماء کا یہ خاندان سرفہرست تھا۔مولانا محمدصدیق مدنی نے کہا کہ برطانوی اقتدار کے دور میں مکمل آزادی کے مطالبہ کے ساتھ سیاسی جدوجہد کا آغاز جمعیة علماء ہند نے سب سے پہلے 1926میں کیا اور اس کے بعد ملک کے تمام سیاسی حلقے اسی ٹریک پر آتے چلے گئے۔ تحریک آزادی کی قیادت میں مولانا ابوالکلام آزادؒ، مولانا سید حسین احمد مدنیؒ اور مولانا عبید اللہ سندھیؒ جیسے عظیم اکابر پہلی صف میں تھے۔ جبکہ تحریک پاکستان کی قیادت کی صف اول کو بھی علامہ شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا ظفر احمد عثمانیؒ جیسے محدثین کی راہنمائی اور رفاقت میسر تھی۔ پاکستان بن جانے کے بعد اس کی نظریاتی اساس طے کرنے والی قرارداد مقاصد کی منظوری کے لیے دستور ساز اسمبلی کے اندر علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کی فیصلہ کن راہنمائی موجود تھی اور ایوان کے باہر تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام کی قیادت متحرک تھی۔ حتٰی کہ پاکستان کا موجودہ دستور جب 1973ء میں مرتب و نافذ ہوا تو مولانا مفتی محمودؒ، مولانا غلام غوث ہزارویؒ، مولانا عبد الحقؒ اور مولانا شاہ احمد نورانیؒ جیسے سرکردہ علماء کرام اس کے مرتبین میں شامل تھے۔مولانا محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ قومی سیاست میں راہنمائی کا کردار علماء کرام کا نہ صرف دینی فریضہ ہے بلکہ یہ ان کا تاریخی ورثہ بھی ہے جس سے انہیں کسی صورت میں الگ نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیة علماء اسلام اسی ورثہ کی امین اور انہی روایات کی وارث ہے جو اپنی تمام تر کمزوریوں اور مبینہ کوتاہیوں کے باوجود حضرت مجدد الف ثانیؒ، حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ اور حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
_چمن، امدادی سامان کے 17ٹرک کی تقسیم کا عمل شروع
بارشوں میں جانفشانی اور دیانتداری اور بروقت امدادی کاروائیوں کی گئی ہے ، ڈی سی چمن
چمن میں ایران سے آنے والا سیلابی ریلا شہر میں داخل، مواصلاتی نظام بٴْری طرح متاثر
چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی
طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،کمانڈر چمن سکاوٹس
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل ..
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
?چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی
چمن ،شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
چمن ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
چمن ،لڑائی جھگڑے کے دوران 5افراد زخمی
ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت ..
چمن سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت