کھلاڑی علاقے اورملک کے سفیر ہوتے ہیں، جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں،ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی

اتوار 9 دسمبر 2018 21:30

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ کھلاڑی علاقے اورملک کے سفیر ہوتے ہیں، جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آل چمن ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ پانی تقسیم کلب چمن اور کابل الیون کلب کے درمیان کھیلاگیا۔

میچ انتہائی تیز رفتاری سے شروع ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہاف ٹائم پر دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شفقت انورشاہوانی کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایاگیا اور ان کے ساتھ پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کیپٹن محمدعیسیٰ اچکزئی ، حاجی احمدشاہ اچکزئی ، عبدالرازق اچکزئی ، مطیع اللہ اچکزئی ،وزیرخان اچکزئی ،حاجی ر اہ محمد، چارگل خان ،خانو جان عروج اوردیگر بھی ہمراہ تھے میچ کا دوسراہاف بھی انتہائی تیزرفتاری سے شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

پنلٹی ککس دیئے گئے جس میں پانی تقسیم کلب نے میچ جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہی ہسپتال ویران ہونگے اور نوجوانوں کو بہترین سپورٹس سرگرمیاں میسر ہونگی آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے دونوںونر اور رنر میں انعامات تقسیم کئے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں