چمن کے مین شاہراہ مال روڈ سے ملتاہواپاور ہاؤس روڈ کو ون وے کیا جائے ،ڈاکٹر رحمت اللہ اچکزئی

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چمن کے قبائلی رہنماء ڈاکٹر رحمت اللہ اچکزئی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاور ہاؤس روڈ ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے ون وے کیا جائے کیونکہ پاور ہاؤس روڈ پر زیادہ تر ہسپتال اور ڈاکٹروں کے کلینک موجود ہیں جوکہ چمن کے غریب عوام اپنے علاج کیلئے آتے ہیں پاور ہاؤس روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے منزل مقصود تک پہنچنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے مشکلات کے شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاور ہاؤس روڈ جوکہ چمن کے مین مصروف ترین شاہراہ مال روڈ سے ملتا ہے جس پر گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں