جائز مطالبات کی پیروی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی چمن

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اجتماعی سوچ سے قومیں بنتی ہے، ہنگاموں سے نہیں، تین سو سے زائد دن ہوئے جس میں تین حکومتیں گزرگئیں مگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی تحصیل صدر عارف خان ،ضلعی صدر عنایت اللہ کاکڑ نے کہاکہ فی الحال ہم حکومت کی یقین دہانی کاانتظار کررہے ہیں اگرہمارے جائز مطالبات منظور نہ ہوئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے خود سوزی سمیت کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرینگے ہمارے تین سود نوں پر مشتمل طویل المدت دھرنے کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے خدانخواستہ اگر حکومت نے ان تمام یقین دہانیوں اورمعاہدوں کے باوجود تین سودنوں سے سڑک پر بیٹھے ہوئے پرامن دھرنا دینے والے آئینی حقدار پوزیشن ہولڈر ز کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی توہم اپنے جائز مطالبات کی پیروی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں