چمن میں کریکر دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی

واقعہ کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو سیل کرکے ٹریفک کو متبادل روٹس کی جانب موڑ دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:42

چمن میں کریکر دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں ہونے والے کریکر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکہ چمن کے بوغرہ روڈ چوک پر ہوا، جہاں کریکر کو دکان کے ساتھ بنے فٹ پاتھ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کریکر دھماکے کی زد میں آکر قبائلی رہنما حاجی بہاول خان اچکزئی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔مقامی افراد کے مطابق حاجی بہاول خان دیگر عمائدین کے ساتھ اکثر یہاں آکر بیٹھک لگایا کرتے تھے، جو کریکر دھماکے کی زد میں آگئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو سیل کرکے ٹریفک کو متبادل روٹس کی جانب موڑ دیا ،ْدوسری جانب شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں