آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز کی چمن میں کاروائی

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 جنوری 2019 13:25

آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز کی چمن میں کاروائی
چمن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جنوری 2019ء) آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے چمن میں کاروائی کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کاروائی کی۔سیکورٹی فورسز نے غیر رجسٹرڈ افغان شہری کو خود کش جیکٹ سمیت گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے دیسی ساختہ بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں،واضح رہے ملک بھر میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری کر رکھا ہے ۔ آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے اب تک کئی کامیابیاں حاصل کیں اور کئی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔22 فروری 2017ء کو پاک فوج نے پاکستان میں ایک نئے آپریشن ''آپریشن رد الفساد'' (رَدُّالفَسَاد) کا اعلان کیا جو ملک بھر میں شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کا مقصد بچے کچے دہشت گردوں کا بلا امتیاز خاتمہ کرنے، چھپے دہشت گردوں کو تلاش کرنے پر مشتمل ہے تاکہ، اب تک کی جانے والی کارروائیوں کے فوائد کو پختہ کیا جائے اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ پاک فضائیہ، پاک بحریہ، دیوانی مسلح افواج اور دیگر سلامتی / قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گےتاکہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔

آپریشن رد الفساد کے بعد سے ہی ملک کے کئی علاقوں میں امن دیکھنے میں آیا جبکہ عوام نے بھی دہشتگردوں کے خلاف جاری اس آپریشن کو خوب سراہا اور ملک کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔آج بھی آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں