ں* حالیہ بارشوں نے چمن شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا ،عوامی حلقے

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) چمن کے عوامی حلقوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں نے چمن شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا ہے چمن شہرکے مین بازار میں واقع تاج روڈ،مال روڈاور دیگر روڈزمکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے راہ پر گزتی ہوئی گاڈیاں، موٹرسائیکل،اور راہ گزرعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے حالیہ بارشوں کے باعث سیوریج کا نظام بھی درہم برہم گندہ پانی روڈ پر پہنے سے روڈزتالاب کا منظر پیش کررہے ہیںروڈوں کے ٹوٹ پھوٹ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے شہر بر میں ترقیاتی کاموں کے نام پر مخصوص افراد کو نوازا گیا جب کے میونسپل کارپوریشن کے بغل میں رہنے والے ڑوڈوں اور محلوں کے سڑک تک نہیں بنائے گے کروڑں کے بجٹ شہر میں ترقیاتی کاموں کے نام پر لیے گے لیکن شہر میں اب بھی وہی نظام ہے کوئی ترقی نظر نہیں آتی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے نظام کو بدلنے کے جو وعدے کیے گے تھے وہ وعدے بھی درے کے درے رہ گئے سیورج کے نظام کو بہتر کرنے کے بجائے مزیدبگاڑ دیاگیاہے جس کے نام پر بڑے پیمانے پر رقم خوربردکا شکار ہوئی شہر کے سیورج سسٹم بنانے والے ٹھکیدار نے ناقص مٹیریل کا استعمال کر کے سیورج نظام کو مزید خرابی کے دہائی تک پونچھا دیا انہوں نے کہاکہ شہر میں ترقیاتی کام کو نسل ونگ کے نام پر نہیں برابری کے بنیاد پر کرنا حق بنتا ہے جو نہیں ہورہا ہے انہوں نے حکام بلاسے اپیل کی کے اس ساری صورتحال کا نوٹس لیا جائیں اور روڈ کو فوری طور پر بنایا جائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل میں کمی ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں