س*چمن درہ کوژک پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم 4،افراد جاں بحق، دو شدید زخمی

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

& چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) چمن درہ کوژک پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ چمن شاہراہ درہ کوژک کے مکام پر مسافرٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ میں زخمی اور جاں بحق افراد کو لیویز فورس نے فوری طور پر چمن ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا حادثہ میں زخمی افراد میں سے ایک کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی حادثہ میں جانبحق افرامیں ایک شخص کا تعلق افغانستان ایک کوئٹہ سے د و کا چمن سے جبکہ زخمی دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا گیا ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں