پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

اتوار سے پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کیلئے کھول دی جائے گی، کل سے دونوں ممالک میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی: پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ میں فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 3 اپریل 2020 23:36

پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اپریل2020ء) پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان چمن میں فلیگ میٹنگ ہوئی ہے جس می ںپاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار سے پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کیلئے کھول دی جائے گی، کل سے دونوں ممالک میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

سیکورٹی حکام مطابق باب دوستی پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں تاجر برادری بھی شریک ہوئی۔ فلیگ میٹنگ کے بعد کمانڈنٹ ایف سی کرنل راشد صدیق نے ٹریڈرز کے ہمراہ باب دوستی پر مکمل ہونے والے قرنطینہ سینٹرکا دورہ بھی کیا جو کل سے آپریشنل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

قرنطینہ میں خواتین اور مردوں کےلیے الگ الگ خیمے بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا تھا کہ افغان حکام کیساتھ اجلاس میں آمدورفت بحالی کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان سےآنےوالے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں 14دن رکھا جائےگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2542ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2542 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 1ہزار12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 169، خیبرپختونخوا میں 311، گلگت بلتستان میں190 ، آزاد جموں و کشمیر میں 09 اور اسلام آباد میں 68 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں ابھی تک کورونا کے 126مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں