پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں 23ستمبر پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلیاں اور تقریبات

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:53

کوئٹہ /لورالائی/پشین /چمن /مسلم باغ/ژوب/شیرانی/ہرنائی/سبی /موسیٰ خیل (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں 23ستمبر پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شہر کے مختلف شاہراہوں ، چوراہوں پر پشتون روایتی پگڑی اور لباس زیب تن کیئے ملی اتنڑ کے میلے سجائے گئے۔

ریلیوں ، جلسوں اور منعقدہ اجتماعات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے لورالائی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری سابق صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت ، صفدر میختر وال ،نعمت جلالزئی، سردار گل مرجان کبزئی، مالک افغان ،مصطفی کمال، چوہدری جہانزیب، چانداصغر ، مابت ملازئی، مولانا فضل کریم نے پارٹی دفتر کے سامنے جلسے وریلی، کوئٹہ میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ کے مہمانہ خانہ کچلاک میں تقریب کا انعقاد کیا گیااور مختلف اسٹالز لگائے گئے جس میں کیژدی سمیت مختلف آثار قدیمہ کی سامان کی نمائش کی گئی اور مشاعرہ کے ساتھ ساتھ غیژ (کشتی ) کھیل کے مقابلے بھی کیئے گئے جبکہ تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے قبائلی عمائدین ، صحافیوں ، غیژ کے مقابلے میں شریک پہلوانوں کو پشتون روایتی پگڑی سے نوازا گیا اور رات گئے تک موسیقی جاری رہی۔

(جاری ہے)

تقریب کی نگرانی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ ، علاقائی رہنمائوں فاروق وطن شاد ، ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑ ، نصیر کاکڑ ، محمد اکبر اورملک نادرکاکڑ نے کی ۔ اس سے قبل کچلاغ بازار میں ریلی نکالی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر اتنڑ کیا گیا۔ پشین میں پارٹی دفتر کے سامنے تقریب سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات وضلعی سیکرٹری محمد عیسیٰ روشان ، ریلی کی قیادت عیسیٰ روشان ، عبدالحق ابدال، علی محمد کلیوال، چمن میں پارٹی کے دفتر سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی کے رہنمائوں عبدالحلیم پہلوان، ناظم صلاح الدین خان ، حاجی فیض اللہ خان اچکزئی نے کی ، مسلم باغ میں پارٹی دفتر سے ریلی نکالی گئی گئی اور بعد میں اجتماع کے شرکاء سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور خان ، سید اکبر کاکڑ ، حاجی دارا خان جوگیزئی، شمس رودوال ، کمال خان ،سردار آصف خان سرگڑھ، پشتونخوا ایس او کے سلام خان اور صلاح الدین خان نے خطاب، ژوب میں ڈگری کالج میں منعقدہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تقریب سے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ، میروائس مندوخیل، ایمل ساروان ، لیکچرر محمد ایاز، پروفیسر سلیم جان ، حافظ عید محمد، جبکہ شام کو ظریف شہید پارک میں منعقدہ پروگرام سے عبدالقیوم ایڈووکیٹ، جمال صاحب، حافظ عید محمد ،اے این پی کے صدر محمد انور مندوخیل ودیگر نے خطاب کیا۔

ہرنائی میں پارٹی دفتر سے ریلی نکالی گئی اور مین چوک پر اجتماع منعقد کیا گیا ۔ جس سے ضلعی معاون سیکرٹری لعل محمد خوستی ، ملک داوڑ لوون ، خیرو افغان، حاجی حقداد، حاجی حضرت علی ، حاجی عبدالرشید، مظفر ترین نے خطاب کیا۔ سبی میں تقریب سے ضلعی سیکرٹری احمد خان لونی ، نور احمد شاہ خجک ، سعید خان خجک، سردار محمد خان خجک، حاجی صمد مرغزانی نے خطاب اور موسیٰ خیل میں پارٹی رہنمائوں یوسف لالا اور دیگر مقررین نے ریلی اور اجتماع سے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ پارٹی کے رہنمائوں ، کارکنوں ، آرگنائزنگ کمیٹیوں کے خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کم وقت میں کرونا وباء کی موجودہ صورتحال کے باجود انتہائی محنت کے ساتھ تمام تقاریب کو اختتام تک پہنچایا اور اسے کامیاب بنایا جبکہ تمام عوام کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ان پشتون ثقافت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں بھرپور شرکت کی اور اپنے جوش وجذبے کا اظہار کیا ۔

مقررین نے کہا کہ پشتون ثقافت کے اس دن منانا کو منانا تمام پشتون افغان غیور ملت کا فریضہ ہے کیونکہ یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے دنیا کے آزاد ممالک کی قومیںجنہیں آزادی حاصل ہے وہ اپنے ثقافتی دن کو بڑی تعداد میں انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں اس دن کا مقصد صرف روایتی پگڑی سر پر رکھنے اور لباس زیب تن کرنا نہیں بلکہ یہ دن آپ کے قوم اور اس کی تاریخ کی عکاسی کرتی ہے آپ کی تاریخ ، آپ کی شجاعت ، آپ کی قومی تحریکوں اور آپ کی ثقافت کا احاطہ کرتی ہے آپ کی ثقافت ہی آپ کی تاریخ ہے۔

آج دنیا بھر میں تہذیب وتمدن ، ثقافت کی جنگ شروع ہے اور ہماری تاریخ کو مسخ کرنے کی سازشیں روز اول سے جاری رہی ہے ۔ پشتون افغان قوم نے اپنے علم وادب اور ہنرو صلاحیتوں کے بدولت اپنی تاریخ رقم کی ہے پشتونوں کے جس چہرے کو آج زر خرید میڈیا پر دکھایا جایا رہا ہے اس کا ہماری قوم سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ پشتون ایک پر امن ، مہذب اور ترقی یافتہ قوم ہے جس نے تاریخ میں کبھی نہ کسی ظالم کیخلاف سر جھکایا ہے نہ جھکائے گی اوردہشتگردی ، انتہا پسندی سے سب سے زیادہ نفرت کرنیوالی قوم بھی پشتون افغان ہے۔

پشتون افغان نے کبھی کسی کی غلامی اور بالادستی تسلیم نہیں کی اور یہ تاریخ سے ثابت ہے۔ آج ملک کے بعض عوام دشمن پشتون دشمن میڈیا پر پشتون کو دہشتگرد کی طور پر دکھایا جارہا ہے ان کی ثقافت پر مذاقیہ پروگرامز کیئے جارہے ہیں ایسے حکومتی ونجی چینلز اپنے تعصب پر مبنی عملیات سے باز رہے۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام مختلف عالمی دن مقرر کیئے گئے ہیں جیسے کے مادری زبانوں کا عالمی دن وغیر ہ اسی طرح ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ثقافت کے عالمی دن کیلئے بھی 23ستمبر کا دن مقرر کیا جائے تاکہ تمام محکوم اقوام اپنی قومی ثقافتی دن کو مناکر اپنے تاریخی ثقافت کو اجاگر کرسکیں۔

مقررین نے کہا کہ پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام 2015میں پشتون عالمی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر 23ستمبر کے دن کو پشتون ثقافت کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا اور پشتونخوامیپ سمیت تمام پشتون افغان غیور ملت کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی ثقافتی دن کو شایان شان انداز سے منائیں۔ آج جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد قابل تحسین ہے جبکہ پشتونخواوطن ملک اور بیرون ملک بھی میں تقاریب منعقد کیئے گئے ۔

مقررین نے کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ قومیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہے اور اپنے آنیوالی نسل کیلئے اپنے ثقافت کو تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ دنیا میں بسنے والے تمام پشتون افغان عوام اپنے اس ثقافت کے دن کو ہر صورت میں منائیںکیونکہ ہماری ثقافت بہت ہی خوبصورت اور بامقصد ہے پشتونخوامیپ ہر سال کی طرح آئندہ سال بھی اس دن کو انتہائی جوش جذبے کے ساتھ منانے کیلئے بھرپور تیاری کریگی اور اپنی تاریخی ثقافت کو اجاگر کرنے اور اپنی آئندہ کی نسل کیلئے اس محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں