گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چمن کے دونوں ٹیوب ویل خراب شدید گرمی سے بچے بلبلا اٹھے

چمن پاور ہاؤس روڈ پر واقعہ شہر کا سب سے بڑے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بچوں کیلئے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 11:45

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چمن کے دونوں ٹیوب ویل خراب شدید گرمی سے بچے بلبلا اٹھے
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضرت علی عطار) چمن پاور ہاؤس روڈ پر واقعہ شہر کا سب سے بڑے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بچوں کیلئے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے سکول میں دو ٹیوب ویل کے ہوتے ہوئے بھی  پانی ٹینکی کے زرئعے میونسپل کارپوریشن سے لانا پڑتا ہے پرنسپل صاحبہ کا کہنا ہے کہ سکول میں موجود دونو ٹیوب ویل خراب ہے ایک ٹیوب ویل تین سال سے جبکہ دوسری ٹیوب ویل ایک ماہ سے خراب پڑا ہے اور سکول میں اس وقت 2000ہزار سے زائد طالبات کی  زیر تعلیم ہیں اس شدید گرمی میں بھی سکول میں نہ پینے کیلئے پانی ہے اور نہ واش روموں کو صاف کرنے کیلئے پانی میسر ہے اور ساتھ میں کارپوریشن کے پاس اتنا بھی پانی کا بندوبست نہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر سکول کیلئے پانی کا انتظام کرسکے حکام بالا سے اپیل کرتی ہوں کہ سکول میں موجود ٹیوب ویل کا مرمت کرے تاکہ سکول میں پانی  کے درپیش مشکلات ختم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں