ڈپٹی کمشنر جمعداد خان مندوخیل نے چمن شہر میں امن و امان کو برقرار جرائم پیشہ افراد اور منشیات کے اڈوں سے پاک کرنے کے لیے لیویز فورس سے ایک نیا فورس .زمرئی. فورس تشکیل دیا جارہا ہے

Hazrat ali attar حضرت علی عطار بدھ 4 اگست 2021 11:58

ڈپٹی کمشنر جمعداد خان مندوخیل نے چمن شہر میں امن و امان کو برقرار جرائم پیشہ افراد اور منشیات کے اڈوں سے پاک کرنے کے لیے لیویز فورس سے ایک نیا فورس .زمرئی. فورس تشکیل دیا جارہا ہے
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر)جمعدادخان مندوخیل نے اپنے آفس میں صحافيوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ھے کہ ضلع چمن میں بہت سے مسائل درپیش ھے جن میں امن وامان  صحت, ایجوکيشن ,روزگار اور پانی کے مسائل شامل ھے  جس کو حل کرنے کیلے وقت لگے گاشہر کو جرائم اور منشيات سے پاک کرنے کیلے ایک نیا فورس تشکيل دیا جارہا ھے (زمرٸی فورس )کے نام سے لیویز فورس کے60جوانوں پر مشتمل ہوگا ان  کیلے ڈی جی لیویزکی جانب سے15 نیا ماڈل اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ  موٹرسائيکلیں فراہم کی جائیگی  ان جوانوں کو جدید اسلحے سے لیس بھی  کیاجاۓ گا اور یہ فورس 24گھنٹے شہر میں گشت پر ہونگے اور ان کو مختلف علاقوں میں تعینات کریں گے  ڈپٹی کمشنر  نےمزید کہاکہ شہر کو  جرائم پیشہ عناصر اور  منشيات فروش اور اشتہاری مجرموں کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ خودکو سرنڈرکریں ورنہ ان کے  خلاف سخت آپریشن شروع کرینگے اور اس کے علاوہ صحت اور تعليمی اداروں کا خود ویزٹ کرونگا اور غیرحاضر ملازمين کے خلاف قانونی کارواٸی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں