چمن پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن 2021 کے انتخابات مکمل انصاف پینل نے میدان مارلیا

Hazrat ali attar حضرت علی عطار جمعہ 17 ستمبر 2021 11:17

چمن پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن 2021 کے انتخابات  مکمل انصاف پینل نے میدان مارلیا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق آج چمن میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن 2021 کے انتخابات مکمل انصاف پینل نے اہم خیال پینل کو پانچ ووٹوں سے شکست دیکر میدان مارلیا ٹوٹل 113 ووٹ کاسٹ ہوا جس میں انصافپینل نے 56 جبکہ اہم خیال پینل نے 51 ووٹ لیا اور 6 ووٹ ریجکٹ ہوئے انصاف پینل نے 5 ووٹوں سے الیکشن جیت لئے انصاف پینل کے رشید احمد صدر مقرر ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری آمین اللہ فنانس سیکرٹری خلیل الرحمن سینئر نائب صدر عصمت اللہ ڈپٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد داود سرپرست اعلی طارق جمیل چیرمین شمس اللہ ودیکر کابینہ پیرامیڈیکل سٹاف کے صوبائی الیکشن کمیٹی نے انصاف پینل کو کامیابی کا سہرا صدر رشید احمد کو دے دیا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں