شدید زلزلے سے ہرنائی میں تبائی مچ گئی ہے۔حکومتی مشینری اور پی ڈی ایم اے کی ناکافی امداد متاثرین تک نہ پہنچ سکی۔ شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔احمدخان

Hazrat ali attar حضرت علی عطار ہفتہ 9 اکتوبر 2021 11:25

شدید زلزلے سے ہرنائی میں تبائی مچ گئی ہے۔حکومتی مشینری اور پی ڈی ایم اے کی ناکافی امداد متاثرین تک نہ پہنچ سکی۔ شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔احمدخان
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) افغان قومی موؤمنٹ کے سربراہ احمدخان نے گزشتہ روز ہرنائی و گردنواع میں  شدید زلزلے سے قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ھوے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاک ھونے والوں کے لوائقین کے غم میں برابر کے شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اب تک بعض متاثرہ علاقوں تک حکومتی اور پی ڈی ایم اے مشینری  کی عدم رسائی سے عوام کو درپیش مشکلات پر صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی قرار دیتے ھوے کہا ہے کہ قدرتی افت سے متاثرین  گزشتہ روز سے گھروں  کی تبائی کی وجہ بے سرو سامانیکی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں راستے بند ھونے کی وجہ سے  آمد و رفت کے راستے ہنوز بند ہے ان کے ہاں خوراک کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں ان کے زخمی گھروں میں پڑے سسک رہے ہیں ان کی زندگی اور موت کا کوئی حال نہیں ہے مگر افسوس کہ ہمارے نمائندوں نے اب تک ان کیلئے کوئی موثر آواز بلند نہیں کی ہے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے صرف دعوؤں تک محدود ہے مزید قیمتی جانوں کے نقصانات کا بھی بڑا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں