افغان عوام کیلئے خوراک اور ادویات پر مشتمل 13 ٹرکوں پر مشتمل 345 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالے، پاکستان افغانستان کو آپریشن فورم

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 16:03

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) پاکستان افغانستان کو آپریشن فورم کی طرف سے افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات پر مشتمل 13 ٹرکوں پر مشتمل 345 ٹن  امدادی سامان  افغان حکام کے حوالہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق   امدادی سامان کی کھیپ  ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے امارت اسلامی افغانستان کے نمائندہ مولوی محمد عمر کرامت کے حوالے کی۔ واضح رہے کہ اب تک 1000 ٹن امدادی سامان کے 55 ٹرک پاکستان افغانستان کو آپریشن فورم کی طرف سے افغانستان بھیجے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں