چمن شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس غیر فعال ، چیف آفیسر نالاں

Hazrat ali attar حضرت علی عطار منگل 12 اکتوبر 2021 11:49

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق چمن تاج روڈ پر کروڑوں روپوں کی لاگت سے لگائے گئے درجنوں سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے غیر فعال ہے اور شہر میں خوبصورتی کے نام پر کروڑوں روپے ضائع کر دیئے اور شہر بجلی کے باوجود تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے مختلف شاہراہوں پر سیکورٹی کیلئے نصب کئے گئے کیمرے تاریکی سے بھی متاثر ہوگئے ڈکیت سرگرم ہوگئے  جبکہ چیف آفیسر چمن تمام صورتحال سے نالاں ہے اور موصوف کی عدم دلچسپی سے شہر کی خوبصورتی دن بدن خراب ہورہا ہے ۔ احکام بالا درپیش مسائل کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں